13 اکتوبر 2026 - 14:30
ایرانی معیشت کے زوال کے بارے میں بیسنٹ کا 32واں وعدہ بھی خاک میں مل گیا

امریکی وزیر خزانہ نے وعدہ دیا تھا کہ ایران کی معیشت دو ہفتوں میں زوال پذیر ہو جائے گی، اب امریکی تجزیہ کار نے انہیں وہ 31 مواقع یاد دلا رہے ہیں جب اس نے وقت کا تعین کر کے دعوے کئے تھے اور سب غلط اور بے بنیاد ثابت نہیں ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ جیوپولیٹیکل رسک اور مالیاتی جرائم کے تجزیہ کار، بریٹ ایرکسن (Brett Erickson) نے طنزیہ انداز میں امریکی وزیر خزانہ کی واہیات شیئر کرکے لکھا ہے: "اسکاٹ، اب [دوہفتوں سے بڑھ کر] 16 دن گذر چکے ہیں؛ شاید تمہیں ان 31 مواقع سے سبق سیکھنا چاہئے جب تم نے وقت کے بارے میں اسی طرح کے دعوے کئے تھے۔"

بیسنٹ نے 15 فروری کو فاکس نیوز سے کہا تھا کہ اگر ایران کی تیل کی برآمدات کو روزانہ ایک لاکھ بیرل تک کم کیا جائے تو انہیں شدید اقتصادی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی معیشت کا زوال، اسکاٹ بیسنٹ کا 32واں وعدہ بھی پانی میں مل گیا

بیسنٹ نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں مرتبہ کہا تھا کہ "ہم ایران کو اقتصادی طور پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔"

بیسنٹ نے 27 ستمبر کو [16 دن قبل] ایران کی معیشت کی دو ہفتوں میں زوال سے دوچار کرنے کا وعدہ دیا تھا؛ اگلے ہی دن اس نے ایران میں ڈالر کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا وعدہ دیا لیکن اس کا یہ ہدف بھی حاصل نہ ہو سکا اور ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی آئی؛ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تین ماہ بعد ایران کی معیشت کساد بازاری سے باہر آ جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ایرانی معیشت کا زوال، اسکاٹ بیسنٹ کا 32واں وعدہ بھی پانی میں مل گیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha